اے این ایف:2ماہ، 105 مقدمات 140ملزمان کو سزائیں اور جرمانے

اے این ایف:2ماہ، 105 مقدمات 140ملزمان کو سزائیں اور جرمانے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے جرائم کے خلاف ستمبر اور اکتوبر 2026 کے 2 ماہ کے دوران اہم قانونی کامیابیاں حاصل کر لیں۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالتوں کے ذریعے 105 مقدمات میں 140 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں، جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

عدالتی فیصلوں کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران 23 مجرموں کو عمر قید و جرمانہ، 38 مجرموں کو دس سال سے زائد قید و جرمانہ، 19 مجرموں کو پانچ سے نو سال جبکہ 60 مجرموں کو پانچ سال سے کم مدت کی قید و جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔علاقائی سطح پر خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 49 مقدمات میں 57 مجرموں ،پنجاب میں 39 مقدمات میں 58 ،سندھ میں 13 مقدمات میں 20 ،جبکہ بلوچستان میں 4 مقدمات میں 5 مجرموں کو سزائیں دی گئیں۔اے این ایف نے کہا ہے کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت منشیات کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ منشیات کے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور مضبوط قانونی پیروی کے ذریعے انہیں قرار واقعی سزا دلوانا اے این ایف کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام سے اپیل ہے وہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...