سرکاری وکلا سے دلائل طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سیڈا کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری آبپاشی اور ایم ڈی سیڈا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سرکاری وکلا نے دلائل کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے سرکاری وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2018 میں اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود حکومت سندھ نے عملدرآمد نہیں کیا۔ سیڈا میں 2004 سے گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین اپنے حق سے محروم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments