متعدد مقدمات میں مطلوب منشیات فروش گرفتار

متعدد مقدمات میں مطلوب منشیات فروش گرفتار

رینجرزکی ناظم آباد کابلی بازارمیں کارروائی ،ملزمان کیخلاف 25مقدمات ہیںزاہد خان فون پر منشیات کا کاروبار کرتا ،ملزم کے 4بیٹے بھی جرائم میں ملوث

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرزنے ناظم آباد کابلی بازارمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب منشیات فروش کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے خلاف صرف رضویہ سوسائٹی تھانے میں 25 مقدمات درج ہیں، گرفتارملزم کے 4 بیٹے اوردیگر قریبی رشتہ دار بھی منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورفائرنگ کر کے ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔سندھ رینجرز نے ناظم آباد کا بلی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب منشیات فروش کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے خلاف صرف رضویہ سوسائٹی تھانے میں 25 مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم کے 4 بیٹے اوردیگر قریبی رشتہ داربھی منشیات فروشی،اسٹریٹ کرائم،غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورفائرنگ کر کے ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔

سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پرناظم آباد کابلی بازارمیں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم زاہد خان ولد جہانزیب خان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان کے مطابق گرفتارملزم زاہد خان فون پر منشیات کا کاروبار کرتا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے 4 بیٹے اوردیگر قریبی رشتہ داربھی منشیات فروشی،اسٹریٹ کرائم،غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورفائرنگ کر کے ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتارملزم اوراس کے بیٹے عادی مجرم ہیں،گرفتار ملزم کے خلاف صرف رضویہ سوسائٹی تھانے میں 25 مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم کے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں کے خلاف شہرکے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی اوراسٹریٹ کرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے بمعہ برآمد شدہ سامان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...