ملزمان جیولرکے رائیڈر سے 82تولے سونا اور چار کلو چاندی لوٹ کر فرار

ملزمان جیولرکے رائیڈر سے 82تولے سونا اور چار کلو چاندی لوٹ کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیروز آباد تھانے کی حدود میں طارق روڈ کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات میں چھ مسلح ملزمان جیولر کے رائیڈرز سے 82 تولے سونا اور چار کلو چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات طارق روڈ کے سروس روڈ پر پیش آئی، جہاں جیولر کے رائیڈرز مبینہ طور پر صدر سے موٹر سائیکل پر سونا اور چاندی لے کر آرہے تھے کہ اس دوران چھ ملزمان نے انہیں روک کر قیمتی سامان چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ جائے وقوعہ اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...