پنشنری واجبات کی عدم ادائیگی پر عدالت برہم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے پنشنری واجبات کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری خزانہ اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت کردی۔
سماعت کے دوران وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ فنڈز کی کمی کے باعث ملازمین کو واجبات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل محمود عالم رضوی نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اگلے روز واجبات کی ادائیگی کا عمل شروع ہوجاتا تھا، تاہم اب ریٹائرڈ پروفیسرز اور ملازمین کو تین ماہ بعد پنشن دی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments