آتشزدگی کے واقعات میں 4 افراد جھلس کر زخمی،تین گاڑیاں تباہ

  آتشزدگی کے واقعات میں  4 افراد جھلس کر زخمی،تین گاڑیاں تباہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ تین گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں پرانے ٹائروں کی ایک کمپنی میں پیش آیا جہاں بوائلر پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے نتیجے میں کمپنی کے 4 ملازمین جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی کا دوسرا واقعہ ڈی ایچ اے فیز فور میں پیش آیا جہاں ایک گھر کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ آگ کے باعث بیسمنٹ میں کھڑی دو گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...