تمام اضلاع میں 1369عمارتوں کا فائر آڈٹ مکمل

تمام اضلاع میں 1369عمارتوں کا فائر آڈٹ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )حکومت سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگرانی میں تمام اضلاع میں جاری فائر سیفٹی آڈٹ کا کام جاری ہے اب تک 1,369 عمارتوں کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے ۔

ایس بی سی سے نے عمارتوں کے پلانز اور نقشے کمشنر کراچی سیفٹی پورٹل پر آپ لوڈ کر نے کا کام شروع کردیا ہے اب تک 207 عمارتوں کے نقشے پورٹل پراپ لوڈ کئے جا چکے ہیں ۔یہ تفصیلات بدھ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئیں ۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ز ایس بی سی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی فائر سیفٹی آڈٹ کا کام جلد از جلد مکمل کریں یقینی بنائیں عمارتوں میں رسک فیکٹر ختم کئے جائیں اور فائر سیفٹی قوانین اور قواعد پر پوری طرح عملدرآمد ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کوششوں سے عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام  کیلئے کوششیں بار آور کر نے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...