حکومت سندھ، کے ایم سی اور دیگر فریقین کو نوٹس

حکومت سندھ، کے ایم سی  اور دیگر فریقین کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں سینئر سول جج غربی کی عدالت نے اورنگی ٹاؤن میں دو ایکڑ سے زائد اراضی پر مبینہ قبضے اور غیر قانونی تجارتی لیز جاری کرنے کے معاملے پر حکومت سندھ، کے ایم سی اور کے ڈی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اپنے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ پلاٹ 1968 میں فلاحی مقاصد کے لیے 99 سالہ لیز پر الاٹ کیا گیا تھا، جس کی لیز دستاویز 1980 میں رجسٹرڈ ہوئی، جبکہ 2011 میںکے ایم سی نے خود لیز کی مدت 99 سال کر دی تھی۔تاہم مذکورہ اراضی پر قبضہ مافیا نے مبینہ طور پر 94 سے 100 دکانیں تعمیر کرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...