سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کیخلاف درخواست پرنوٹس

سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کیخلاف درخواست پرنوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ کے 500 ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکشن آفیسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے ۔

عدالت نے حکام کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے رواں برس کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ وکیل کے مطابق حکومت سندھ نے 2013 میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے قانون منظور کیا تھا، اس کے باوجود محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...