شہدادپور:ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر اسکول کا افتتاح
شہدادپور(نمائندہ دنیا) شہدادپور کے قریب گاؤں جمال فقیر خاصخیلی میں ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر ہونے والی گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کی تین منزلہ عمارت کا افتتاح سابق ایم پی اے اور پاکستان مسلم فنکشنل کے صوبائی رہنما فقیر محمد بخش خاصخیلی نے کیا۔
اس موقع پر ڈی ای او غلام مصطفیٰ لغاری، سابق ٹی ای او رفیق احمد آرائیں، ورلڈ بینک کے نمائندوں اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں فقیر محمد بخش خاصخیلی نے اسکول کی عمارت کی تکمیل پر ورلڈ بینک کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments