جعلی چالان،ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 2ملازمین گرفتار

جعلی چالان،ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 2ملازمین گرفتار

2کروڑ روپے نقدی ،پراپرٹی فائلیں اور مختلف بینکوں کی مہریں برآمد مزید ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ،ترجمان ایف آئی اے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفای تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے جعلی بینک چالان نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ملازمین کو گرفتارکرلیا،کارروائی میں 2 کروڑ روپے نقدی ،پراپرٹی فائلیں اور مختلف بینکوں کی مہریں برآمد کرلی گئیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے تحت مین یونیورسٹی روڈ، الہلال سوسائٹی کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں سے دو ملزمان، وقاص اور یامین کو حراست میں لے لیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ملزم ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ جبکہ دوسرا ٹی ایم سی میں ڈسپیچ رائیڈر کے طور پر تعینات تھا۔ دورانِ تلاشی مختلف بینکوں کی مہریں، پراپرٹی فائلیں اور 2 کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کہ وہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین ہیں ، ملزمان کے مطابق برآمد ہونے والی بینکوں کی مہروں کے ذریعے ایسے جعلی بینک چالان تیار کیے جاتے تھے جن کے عوض بینکوں میں کوئی رقم جمع نہیں کروائی جاتی تھی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق برآمد ہونے والی نقد رقم اسی غیر قانونی سرگرمی سے حاصل ہونے والی آمدن ہے ۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ایف آئی اے کی جانب سے اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر سرکاری اہلکاروں اور بینک عملے کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے جبکہ مزید ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...