ریلویز پولیس: 167 مسافروں کو 22 لاکھ مالیت کا گمشدہ سامان واپس
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلویز پولیس نے ہفتہ وار فلاحی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
ترجمان کے مطابق 9سے 29دسمبر 2024 تک 65گھر سے بھاگے اور گمشدہ بچے /بچیاں ورثا کے حوالے کئے ، 167مسافروں کو 22 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ سامان واپس کیا گیا، معمر افراد اور زخمیوں سمیت 1408 مسافروں کو وہیل چیئرز اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ہفتہ وار فلاحی کارروائی میں کراچی ڈویژن کارکردگی کے حساب سے نمایاں رہی۔