لیسکو ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ، یرغمال بنا کر تشدد

لیسکو ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ، یرغمال بنا کر تشدد

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چوہنگ سب ڈویژن میں بجلی چوری پکڑے جانے پر ملزم نے اپنے بھائی و دیگر افراد سمیت لیسکو ٹیم پر دھاوا بول کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان لیسکو کے اعلامیے کے مطابق چوہنگ سب ڈویژن کی ٹیم خود پور کے علاقے میں چیکنگ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران معلوم ہوا کہ ندیم کھوکھر نامی ملزم واپڈا کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا ہے ، لیسکو ٹیم نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کی کوشش کی تو ملزم ندیم کھوکھر نے اپنے بھائی وسیم کھوکھر اور 30نامعلوم ملزموں کے ہمراہ اہلکاروں پر دھاوا بول دیا اور یرغمال بناکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران ملزموں نے اہلکاروں سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر یرغمالیوں کو بازیاب کرایا۔ ملزموں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔علاوہ ازیں لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران 24 گھنٹوں میں 25 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ریجن بھر میں 462ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ، جن میں سے 135ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے 25 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں