عدم توجہ،شہر کی مرکزی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

عدم توجہ،شہر کی مرکزی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر میں جہاں میگا پراجیکٹس تعمیر کئے جارہے ہیں وہاں پہلے سے موجود میگا پراجیکٹس عدم توجہی کا شکار ہیں۔۔۔

 توجہ نہ دینے سے شہر کی مرکزی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ٹریفک روانی میں رکاوٹ حائل کر رہی ہیں۔ تین مرکزی شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کا منصوبہ بنایا گیا لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے ایل ڈی اے کو اجازت نہ مل سکی، ایل ڈی اے نے بغیر کسی تیاری کے مرمت و بحالی کا پلان پیش کر دیا۔ایل ڈی اے نے ٹریفک کاؤنٹ سروے اور تصاویر کے بغیر پنجاب حکومت کو فنڈز کی استدعا کر دی،ایل ڈی اے نے دوبارہ پلان جمع کر ایا مگر انتظامیہ کو دوسری مرتبہ بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بجٹ میں سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لئے ایک ارب 36 کروڑ روپے مختص کرنے کی استدعا تھی۔کینال روڈ، مال روڈ اور فیروز پور روڈ کی مرمت کا پلان بنایا گیا تھا۔حکومت نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو ایل ڈی اے ایجنڈا کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ایل ڈی اے انتظامیہ کو ضرورت کی بنیاد پر ترجیحی سڑکوں کا پلان شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں