سی بی ڈی نیا سالِ سر بلندی 2025کا لوگو اور ڈاکیومنٹری جاری

سی بی ڈی نیا سالِ سر بلندی  2025کا لوگو اور ڈاکیومنٹری جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب نے سالِ سر بلندی 2025کا لوگو اور ڈاکیومنٹری جاری کر دی ۔

یہ اقدام 2024 کی شاندار کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ایک پُرعزم اور تبدیلی کے سال کے آغاز کی علامت ہے۔ ڈاکیومنٹری کا اجرا سی ای او سی بی ڈی عمران امین اور سی او او بریگیڈئیر (ر) منصور جنجوعہ نے کیا۔ اس ڈاکیومنٹری میں سی بی ڈی پنجاب کی غیرمعمولی پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ اس میں فلیگ شپ منصوبوں جیسے این ایس آئی ٹی سٹی اور لاہور گلوبل ولیج کی بنیاد رکھنے کی تقریبات، زمین آرکس اور ہائی-کیو سی بی ڈی ٹاور جیسے انقلابی منصوبوں کی رونمائی، اور گرینڈ سوق لاہور کی مارکیٹنگ اور ایڈمنسٹریٹو حقوق کی فراہمی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں