منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک
لاہور(سیاسی نمائندہ)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 25 جوڑوں کے نکاح اور دلہنوں کی رخصتی کی پروقار تقریب لاہور کے ایک لگژری شادی ہال میں ہوئی، دلہنوں اور ان کے عزیز و اقارب کا منہاج القرآن کی مرکزی قیادت نے شاندار استقبال کیا۔۔۔
اداکارہ ریشم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور شاندار تقریب کے انعقاد اور تحائف دینے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فلاحی ادارے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارک باد دی۔تقریب سے خرم نواز گنڈاپور، شیخ ابراہیم، غلام محی الدین دیوان نے بھی خطاب کیا۔