وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل کے دورہ جات نے پاکستان کا نام روشن کیا :شیعہ علما کونسل

 وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل کے  دورہ جات نے پاکستان کا  نام روشن کیا :شیعہ علما کونسل

لاہور (سیاسی نمائندہ) شیعہ علماکونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ ملک اور اسلام دشمن عناصر پاکستان کے امریکہ ایران جنگ ختم کرانے اور مذاکرات میں متحرک کردار کی وجہ سے پریشان ہیں۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ جبکہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے دورہ ایران نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔وطن عزیز کو اللہ تعالیٰ نے عالمی سطح پر عزت سے نوازا ہے کہ دنیا کی سپر پاور پاکستان سے ایران کے مذاکرات کرانے کی بھیک مانگ رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں