منہ کھر بیماری کے خاتمہ کے لیے کمپارٹمنٹ کا افتتاح
لاہور(اے پی پی)وزیرِ زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے صادق آباد اور رحیم یار خان کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر صادق آباد میں داؤد ڈیری فارم پر منہ کھر بیماری کے خاتمہ کے لیے کمپارٹمنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ بعد ازاں بہاولپور ڈویژن میں محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کے تحت جاری سرگرمیوں اور گندم خریداری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب کے 9 لاکھ کسان کارڈ ہولڈرز میں سے 1 لاکھ 27 ہزار کاشتکاروں کا تعلق بہاولپور ڈویژن سے ہے ۔