ڈائریکٹرایف آئی اے کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

ڈائریکٹرایف آئی اے کا علامہ  اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

لاہور(اے پی پی)ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا اورامیگریشن کے نظام، انتظامات اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر ایف آئی اے نے امیگریشن کاؤنٹرز پر تعینات عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران کو پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امیگریشن کا عمل تیز، مؤثر اور مسافروں کے لیے آسان بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں