لیسکو سنٹرل سرکل ٹیموں نے 20 مقامات پر بجلی چوری پکڑلی

لیسکو سنٹرل سرکل ٹیموں نے 20 مقامات پر بجلی چوری پکڑلی

دوبجلی چورگرفتار،8 دکانیں ،12 کوارٹرز میں بجلی چوری پرلاکھوں کے ڈٹیکشن بل عائد

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو سنٹرل سرکل ٹیموں کی رات گئے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،20 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ایس ای سنٹرل ثنا گجر، ایکسین اقبال ٹاؤن حافظ احمد بلال اور ایس ڈی او رانا ٹاؤن کی نگرانی میں کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی لیسکو کے ہمراہ تھی۔ خیابانِ قائد نیاز بیگ روڈ پر 8 مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران تین پلازوں کی 8 دکانوں اور 12 کوارٹرز میں بجلی چوری پکڑی گئی، چیف ایگزیکٹو آفیسرلیسکو انجینئر رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث 2 افراد موقع سے گرفتار کر لیے گئے ۔بجلی چوروں کو 14 ہزار 600 یونٹس کے ڈٹیکشن بل عائد کرکے 8 ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں ارسال کردی گئیں ۔ لیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...