چیئرمینز تعلیمی بورڈز ترقی ،کنٹریکٹ میں توسیع کارکردگی سے مشروط

 چیئرمینز تعلیمی بورڈز ترقی ،کنٹریکٹ میں توسیع کارکردگی سے مشروط

کارکردگی کا 18 ماہ بعد جائزہ لیا جائیگا، جسکی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ ہوگا

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی پروموشن اور کنٹریکٹ میں توسیع کو کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ چیئرمینز کو تین سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے ،تاہم انکی کارکردگی کا 18 ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا، جسکی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی کارکردگی جانچنے کیلئے خصوصی کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) تیار کیے جائینگے جنکے تحت چیئرمینز کی جانب سے امتحانات انعقاد، نتائج اجرا، انتظامی امور اور دیگر مقررہ اہداف کی تکمیل کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمینز کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے مختلف شعبوں میں اہداف مقرر کیے جائینگے ، مقررہ کارکردگی معیار پر پورا اترنے والے چیئرمینز کی ہی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی بورڈز کے انتظامی اور امتحانی نظام کو مزید مؤثر بنانا اور چیئرمینز کی کارکردگی کو قابلِ پیمائش اہداف سے منسلک کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...