پاکستان میںLite vivo V80باضابطہ متعارف
خوبصورت ڈیزائن، آرام دہ استعمال ، مسلسل33 گھنٹے ویڈیوز دیکھنے کی سہولت
لاہور(سٹاف رپورٹر)ویوو نے پاکستان میں Lite vivo V80 کو باضابطہ طور پر متعارف کروا دیا ۔ یہ ایسا جدید سمارٹ فون ہے جو خاص طور پر نوجوان صارفین کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔Lite V80 کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ہاتھ میں بہتر محسوس ہو اور روزمرہ کے تمام کاموں میں ہموار کارکردگی فراہم کرے ۔ اپنے خوبصورت اور آسان گرفت والے Curved Display اور تیز و ہموار پرفارمنس کے ساتھ، V سیریز کا یہ نیا سمارٹ فون نوجوانوں کیلئے بہترین اور سٹائلش ساتھی ہے ۔اس کاEasy-Grip Curved Displayاور 3Dڈوئل کروڈ سکرین ہاتھ میں آرام سے فٹ ہو جاتی ہے جس سے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کرنے پرہاتھوں کو تھکن کم محسوس ہوتی ہے ۔یہ بہترین بیٹری پاور بھی فراہم کرتا ہے ۔ آپ اس پر ویڈیوز کو مسلسل33 گھنٹے تک دیکھ سکتے یا MLBB گیم کو12.1 گھنٹے تک کھیل سکتے ہیں ۔ Silk White, vivo V80 Liteاور Sapphire Blue رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ یہ 8GB+128GB اور8GB+256GB میموری ویریئنٹس میں پیش کیا جائے گا جنکی قیمت بالترتیب 124,999 روپے اور 145,999 روپے ہوگی۔پاکستان میں صارفین آج سے اسکی بکنگ کروا سکیں گے ۔ جو صارفین لانچنگ پر 25 اگست سے 10 ستمبر کے درمیان vivo V80 Lite خریدیں گے وہ 1 سال کی خصوصی Extended Warranty بھی حاصل کر سکیں گے ۔یہ فون طاقتور7360-Turbo MediaTek Dimensity چِپ سیٹ سے لیس ہے جو جدید 4nmپروسیس پر بنایا گیا ہے ۔
یہ پروسیسر موبائل ایپس کو آسانی سے چلاتا ہے ۔Extended RAM 16 GB کے ساتھ صارفین ایک ہی وقت میں 20 سے زائد ایپس استعمال کر سکتے ہیں۔ طویل عرصے تک بہترین کارکردگی کے لیے Lite V80 vivo میں50-Month Smooth Experienceکے ساتھ3 Generations of OS Updates اور 5 Years of Security Updates بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments