رواں ماہ 3472 اشتہاری ، 947 عدالتی مفروردھرلئے گئے

رواں ماہ 3472 اشتہاری ، 947 عدالتی مفروردھرلئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزموں اور عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے رواں ماہ ابتک 3472 اشتہاری ملزموں اور 947 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا ۔۔۔

پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال ابتک 28379 اشتہاری ملزموں اور 11450 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژنل افسر سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔ قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے مؤثر فالو اَپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...