بنیادی سہولیات کی فراہمی عوامی نمائندوں کی ذمہ داری : نعیم صفدر

بنیادی سہولیات کی فراہمی عوامی نمائندوں کی ذمہ داری : نعیم صفدر

عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے :ایم پی اے

قصور (نمائندہ دنیا)رکن پنجاب اسمبلی و چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی محمد نعیم صفدر انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے ۔ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی محض سیاسی نعرہ نہیں بلکہ عوامی نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔عوام نے اپنے مسائل کے حل اور بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ اپنے نمائندوں کو منتخب کیا ہے ، اس لیے ان کی توقعات پر پورا اترنا اور ان کے مسائل کو ایوان میں مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل صرف اعلانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات، مؤثر منصوبہ بندی اور مسلسل نگرانی بھی ضروری ہے۔ تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات ایسے شعبے ہیں جن کا براہ راست تعلق عام آدمی کی روزمرہ زندگی سے ہے ۔ ان شعبوں میں بہتری کے لیے حکومتی وسائل کو عوامی ضروریات کے مطابق استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور محنت سے ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...