فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جاری، جعلی مشروبات پر جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جاری، جعلی مشروبات پر جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق ملتان میں اڈہ شاہ پور میں کریانہ سٹور کو ایکسپائری مشروبات اور فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 10 ہزار، ڈیرہ اڈہ پر سوڈا واٹر فیکٹری کو مشروبات کی تیاری میں کھلے رنگ اور اجزاء کا استعمال کرنے پر 10 ہزار، نواں شہر چوک پر ہوٹل کو کھانوں کی تیاری کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح بستی رہتل موسی پاک میں سنیکس یونٹ کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے ، خوراک کی زمین پر سٹوریج اور صفائی نہ ہونے پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح اللہ داد بازار جہانیاں میں سویٹس اینڈ بیکرز کو فریزر میں باسی خوراک پائے جانے پر 10 ہزار جبکہ 44 پندرہ ایل میاں چنوں میں ہوٹل کو کھانوں میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ چک 19 ایٹ بی آر میاں چنوں اور اڈہ حوالی پل کبیروالا میں 2 کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ اس کے علاوہ وہاڑی میں خانیوال چوک، تبلیغی مرکز روڈ، اڈہ ماچھیوال، اڈہ ساہوکا اور دو کوٹہ میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پانی میں بیکٹیریا پائے جانے پر 2 واٹر پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر سویٹس شاپ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں