شہر کی دنیا:-زائد کرایہ وصولی ، ٹرانسپورٹرز کے گرد گھیرا تنگ

زائد کرایہ وصولی ، ٹرانسپورٹرز کے گرد گھیرا تنگ

زائد کرایہ وصولی ، ٹرانسپورٹرز کے گرد گھیرا تنگ

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات فوری عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر کرایوں میں فوری 5 فی صد کمی کردی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور کرایوں کی انسپکشن کی اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے گڈز و پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا شہریوں کو ریلیف پہنچانا شروع کردیا ہے ۔اس سلسلے میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈول بس سٹینڈز پر نصب کردیا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں کی چیکنگ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وسیم حامد سندھو نے کہا کہ مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 250 روپے تک کمی کردی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مسافروں سے زائد وصول کیا گیا کرایہ فوری واپس کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں