ستھرا پنجان مہم،ڈویژم کوزیروویسٹ کرنے کیلئے1ماہ کا الٹی میٹم

ستھرا پنجان مہم،ڈویژم کوزیروویسٹ کرنے کیلئے1ماہ کا الٹی میٹم

ملتان(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب مہم کے انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی ہے ،صفائی نظام کی آوٹ سورسنگ کا مقصد صوبے بھر کو ویسٹ فری کرنا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق نے اپنے ملتان دورہ میں ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 12 فروری تک ملتان ڈویژن میں  صفائی نظام کی مکمل آؤٹ سورسنگ کردی جائے گی۔کنٹریکٹر کو ایک ماہ میں ملتان ڈویژن زیرو ویسٹ کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے ۔چاروں اضلاع کی تمام تحصیلوں میں کنٹریکٹرز کی مشینری آن گراؤنڈ ہوچکی ہے ۔کنٹریکٹرز کو عوامی ریلیف کیلئے ون ٹائم کلیننگ کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈویشن میں فلتھ ڈپوز اور لینڈ فل سائٹس کو جیو ٹیکنگ کرکے صفائی پلان میں شامل کیا گیا ہے ۔ستھرا پنجاب شہری کے نام سے آن لائن ایپ بھی متعارف کرادی گئی ہے ۔ آن لائن ایپ پر موصول شکایت پر کنٹریکٹرز دو گھٹنے میں ویسٹ کلیئر کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں