چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے ڈکیتی و چوری کے واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد نفیس سے نامعلوم ملزم اسلحہ کے زور پر نقدی ایک لاکھ و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

تھانہ گلگشت کے علاقے میں عزیز سے دوملزموں نے گن پوائنٹ پر نقدی بارہ ہزار و موبائل چھین لئے ،شراز کا موبائل چھین لیا ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے رضوان کا جھپٹا مارکر ملزم موبائل لے گئے جبکہ ربنواز ،محمد ذیشان ، محمد قدیر اور عامر انیس کی موٹرسائیکلیں ،موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا ۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں