حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی ختم کرلی
ملتان(کرائم رپورٹر )گھریلو حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی ۔سٹی جلالپور کے علاقے بستی ملکن قائد ملت کے رہائشی محمد تنویر نے گھریلو ناچاقی پر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے گندم والی گولیاں کھالیں۔
جسے حالت غیر ہونے پر اہلخانہ نے ریسکیو1122کی مدد سے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے خودکشی کے متعلق تحقیقات شروع کردی۔