بچوں کی تعلیم وتربیت روشن مستقبل کی ضمانت،احمد مجتبیٰ گیلانی
ملتان(خصوصی رپورٹر)مقامی سکول میں گذشتہ دنوں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سکول کے طلباء نے مختلف اسلامی نظموں ، ملی نغموں ، نظریہ پاکستان ، اقبال کا شاہین اور تعلیم کی اہمیت پر اپنی پرفارمنس پیش کیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی احمد مجتبیٰ گیلانی اور سیکرٹری ملتان بورڈ خرم شہزاد قریشی تھے ۔ احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تریبت کے ذریعے ملک کا مستقبل روشن بنا یا جاسکتا ہے ۔