ایمپلائز ویلفیئر تعلیمی بورڈ ، ملک نثار 11ویں مرتبہ صدر منتخب
ملتان (خصوصی رپورٹر) ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے سالانہ الیکشن ملک نثار 11ویں مرتبہ صدر منتخب ہوگئے ۔
تفصیل کے مطابق سیشن 2025،2026 میں اتحادگروپ 11 ویں مرتبہ پھر کامیاب اور ابابیل گروپ کو ایک بار پھر بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ الیکشن کمشنر ڈاکٹر حافظ حسین کے نتائج کے مطابق اتحاد گروپ کے صدر ملک نثار احمد نے 450 میں سے 358،سینئر نائب صدر مہر محمد اکبر333 ،سینئر نائب صدر دوئم مجاہد حسنم بلوچ 349 ،نائب صدر محمد جواد نعمب بھٹی 348،نائب صدر دوئم محمد رضا صدیق 341 ،جنرل سیکرٹری شخ عمران پنجتنی 349 ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راؤ عمار اکبر 342 ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسان الٰہی 348،ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوئم محمدتیمور 355 ،فنانس سیکرٹری حافظ محمد یحییٰ خان 333 ،آفس سیکرٹری ملک محمد رمضان 328 ،پریس سیکرٹری محمد الیاس نوناری345 ،جوائنٹ سیکرٹری محمد یونس جٹ ورک 347 ،ایڈیٹر محمد عثمان انصاری 351 نے ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔