غیر قانونی طریقہ سے یورپ جانیوالے 4افراد گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے چار افراد کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ۔
نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر جدہ جارہی تھی کہ ایف آئی اے نے چار افراد حفیظ الرحمن ،عاقب رسول ، علی رضا اور بہادر منیر کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا جن کے موبائلزکی جانچ پڑتال کی گئی اور میسجنگ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد جدہ سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جارہے تھے جن کو گرفتار کرلیاگیا اور سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ۔