سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ میں کمی پر جوابدہی کا فیصلہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ میں کمی پر جوابدہی ہوگی،پورے تعلیمی سیشن میں تمام کلاسز کی اینرولمنٹ پر نظر رکھی جائے گی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے انرولمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے اہم قدم اٹھادیا دوران سال کسی بھی کلاس کی زیادہ سے زیادہ اینرولمنٹ کی بنیاد پر ری ٹینشن کا گراف بنے گااساتذہ کو اپنی کلاس کی ریٹنشن گراف لازمی برقرار رکھنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق نئے انڈیکٹرز میں سکولوں کے ڈراپ آؤٹ کا خانہ بھی شامل کرلیا گیا،اساتذہ کو سکولوں میں اپنی اینرولمنٹ نئے انڈیکٹرز کے مطابق برقرار رکھنا ہوگی۔