میپکونادہندگان کیخلاف آج اتوار کو بھی کارروائی کی ہدایت

میپکونادہندگان کیخلاف آج  اتوار کو بھی کارروائی کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)سی ای او میپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے دسمبر کے ماہانہ اور ششماہی ریکوری اہداف کے حصول کے لئے ریجن کے تمام آپریشنل افسروں کو اتوار کی سرکاری تعطیل کے روز نادہندگان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ ریکوری ٹارگٹس پورے نہ کرنے والے ایس ڈی اوز اور ایکسین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔

انہوں نے آپریشن سرکلوں کے مانیٹرز /چیف انجینئرز اورسپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ریکوری مہم کی نگرانی کرنے کے احکامات بھی دئیے ہیں ۔ 9آپریشن سرکلوں ملتان ، وہاڑی، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، مظفرگڑھ اور رحیم یار خان سرکلوں کے آپریشنل افسران کو ہدایت کی ہے کہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے ۔ میپکو، رینجرز، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور تحصیلدارریکوری کی جوائنٹ ٹاسک فورسزکے ساتھ ہارڈ ایریاز میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں ۔سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز اور ڈویژنوں کے ایکسین ریکوری ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں آپریشن کریں اور ریکوری پر مامور تمام اہلکار بیج وائز فہرستوں پر ریکوری کریں۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے میٹرز ، جمپرز اور ٹرانسفارمرزفی الفور منقطع کئے جائیں ۔ ریکوری اہداف کے حصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں