تجاوزات :سیاسی قیادت،تاجر وں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ

تجاوزات :سیاسی قیادت،تاجر وں کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شہروں کو تجاوزات فری بنانے کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے سیاسی قیادت،تاجر نمائندگان کو آن بورڈ لیکر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے اس حوالہ سے میونسپل کمیٹی خانیوال سے میگا کریک ڈائون کا پلان طلب کرلیا- صوبائی پارلیمانی سکرٹری رانا محمد سلیم حنیف،ڈپٹی کمشنر کی  زیر صدارت اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر غلام مصطفی خان،چیف آفیسر،نمائندہ ڈی پی او،تاجرتنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی-اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیاکہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن سنگلانوالی چوک پر بڑے مافیا سے شروع کیا جائیگا-کبربازار،گپی والا چوک،اہلحدیث چوک،مچھلی بازار،چور بازار،ایوب روڈ پر کارروائی کی جائیگی-ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کو کریک ڈائون سے قبل دکانداروں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے دکاندار خلاف مقدمہ درج کرانے پر اتفاق کیا گیا شرکاء اجلاس کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایاگیاکہ ٹی چوک سرکاری پلاٹ پر ویگنوں کی پارکنگ ختم کرواکر جگہ ریڑھیوں کیلئے مختص کی جائیگی۔رانا محمد سلیم حنیف نے اجلاس میں کہاکہ تاجر حضرات بازاروں کی کشادگی میں انتظامیہ سے تعاون کریں-شہر میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں