ایل ٹی لائن سے چھیڑ چھاڑ کرتا پرائیویٹ الیکٹریشن رنگے ہاتھوں پکڑاگیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان ڈویژن عزیزالرحمن اور ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن ڈی جی خان کی سربراہی میں ٹیم نے چیکنگ کے دوران پرائیویٹ الیکٹریشن کو بجلی تنصیبات سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی گئی۔ ڈی جی خان شہر میں پرائیویٹ الیکٹریشن محمد حسین ولد محمد شفیق محلہ پاؤ کے علاقہ میں امیر حمزہ نامی شخص کے گھر کے اوپر ایل ٹی لائن پر لکڑی کی سیڑھی لگاکر تاروں سے چھیڑ چھاڑ کررہاتھا۔