ایف آئی اے ، انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ اجمل نواز کو شادمان کالونی گجرات سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔
ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے ،ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا ایجنٹ ہے ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ملتان ائیرپورٹ پر آف لوڈ کئے گئے پانچ مسافروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم مسافروں کو یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم نے مسافروں کو عمرے ویزے پر سعودی عرب بھجوانے کی کوشش کی تھی۔