ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئی، ملک احمد یار ہنجراء

ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئی، ملک احمد یار ہنجراء

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ حکومت کی مدبرانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرونی دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات کررہی ہے ،معاشی استحکام کیساتھ ساتھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے ،مسلم لیگ ن لیگ ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب بھی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جس کے اثرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، مسلم لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہو جاتے ہیں جو پارٹی قیادت کی عوام دوستی اور علاقائی تعمیر و ترقی کے ضامن ہونے کاثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کا سانحہ ناقابل معافی جرم ہے ،سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کیے گئے ،شہدا کی یادگاروں کومسمار کیا گیا، ملکی دفاعی تنصیبات پرحملے کیے گئے ، دفاعی نظام کو نقصان پہنچایاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں