چاروں سب ڈویژنوں میں کریش مینٹی نینس شروع کردی،بابر علی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو کینٹ ڈویژن ملتان بابر علی گجر نے کہا ہے کہ چاروں سب ڈویژنوں میں کریش مینٹی نینس پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے۔۔۔
جس میں لوٹینشن لائنوں کی درستگی وتبدیلی ، ہائی ٹینشن/لوٹینشن لائنوں کے اوپر/نزدیک سے گزرنے والی درختوں کی شاخوں اور ٹہنیوں کی کٹائی کی جارہی ہے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر کی ہدایت پرایس ڈی او ز اور ملتان سرکل کے سیفٹی سیل کی ٹیموں کو فیلڈ میں شٹ ڈائون شیڈول کے دوران کام کرنے والے سٹاف کی ورکنگ کی چیکنگ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہے ۔