ڈیوٹی سے انکاری 14کانسٹیبلز ، 1ہیڈ کانسٹیبل کی ایک سالہ ترقی روک دی گئی
ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ڈیوٹی سے انکار کرنے والے برخاست 14 کانسٹیبلز اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو ایک سال انکریمنٹ روکنے کی سزا دے کر ان کو عہدے پر بحال کر دیا۔
ان کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ وہ آ ئند ہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔ اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈسٹرکٹ لودھراں کے برخاست پولیس آفیسرز کو مشروط بحال کیا گیا ہے ۔ بحال ہونے والوں میں سب انسپکٹر اشفاق احمد ہیڈ کانسٹیبل محمد عابد، کانسٹیبلز محمد عمران، اسد اسرار، شفقت جاوید، رمضان اشرف، محمد آ صف، عامر فدا، محمد سانول، محمد مجاہد، محمد عمران ، محمد بلال ، طاہر رشید، فیصل رحمان، ناصر عباس اور مسعود حمزہ شامل ہیں ۔