کھڑی ویگن کو آئل ٹینکر کی ٹکر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
کوٹ ادو(نامہ نگار )کھڑی ویگن کو ٹینکر کی ٹکر ویگن کا لاکھوں کا نقصان ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے نہائی علاقہ تحصیل تونسہ شریف کا رہائشی اسد لطیف جو کہ ویگن پر سواریاں لے کر لئے جا رہا تھا راستہ دائرہ دین پناہ میں سواریاں اتارنے لگا کہ پیچھے سے ائل ٹینکر نے ٹکر دے ماری جسے ریاض حسین ڈرائیور غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا جس سے تمام سواریاں محفوظ رہیں اور گاڑی کا دو لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا پولیس نے اسد لطیف کی رپورٹ پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔