حکومتی دعوؤں کے باوجود غریب کو ریلیف نہ مل سکا
باگڑسرگانہ(نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیات حاجی محمد رمضان، محمد عارف ،لیاقت حسین، محمد اسلم ،محمد دانش ، محمد خالد ،زبیر، عمر ودیگر نے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود غریب اور۔۔۔
عام طبقات کو ریلیف نہ مل سکا ،مہنگائی نے زندگی اجیرن بنا دی ،آج غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں بیماروں میں ادویات خریدنے کی سکت نہیں رہی حکومت کو چاہیے ملک میں بڑھتی ہوئی غربت مہنگائی بے روز گاری کے خاتمے کے لیے فوری ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ۔