پٹرولنگ پولیس افسروں وجوانوں میں تعریفی اسناد،نقد انعامات تقسیم

پٹرولنگ پولیس افسروں وجوانوں  میں تعریفی اسناد،نقد انعامات تقسیم

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ڈی پی او منصور امان کی جانب سے پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے 283 افسر و جوانوں کو سی سی تھری سرٹیفکیٹ جب کہ 33 میں کیش انعامات دینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں ان کی اچھی کاکردگی پر سراہا اور شاباش دی ۔ڈی پی او منصور امان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور جرائم کے خاتمہ کیلئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ،سفر محفوظ بنانے اور روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں بہت زیادہ کمی آئی۔ ، پولیس سے قریبی رابطہ رکھ کر ہمہ قسم کے جرائم کے قلع قمع یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں