نشتر کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز ہاسٹل کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے فوری آگ پر قابو پا کر بڑے نقصان سے بچا لیا ، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کے بھٹہ ہال ہاسٹل کے کمرہ نمبر 38 میں جمعہ کی دوپہر اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جبکہ اس وقت کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا تاہم آگ نے کمرے میں موجود کپڑوں اور کتابوں میں لپیٹ میں لے لیا اور دھواں اٹھنے لگا ادھر اطلاع ملنے پر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچنے اور ساتھ ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو اطلاع دی گئی ، ادھر ریسکیو ٹیموں نے معمولی نوعیت کی آگ پر فوری قابو پا لیا اس دوران کمرے میں پڑے کپڑے ، کتابیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر سلمان لاشاری نے آتشزدگی کے معاملے پر کہا کہ وائی ڈی اے ملتان نے انتظامیہ کو ہاسٹل کی تزین و آرائش کے بعد سیفٹی سرٹیفکیٹ لینے کی درخواست کے باوجود اس حوالے سے کبھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا موجودہ سانحہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن شاید انتظامیہ تب سنبھلے گی جب کوئی بڑا سانحہ یہاں وقوع پذیر ہوچکا ہوگا۔ ہاسٹل کیلئے ملنے والے فنڈز کو کبھی ہاسٹل کیلئے استعمال ہی نہیں کیا گیا ہاسٹلز میں نہ لائٹ کا صحیح انتظام ہے نہ واش روم ٹھیک ہیں اور نہ ہی سکیورٹی کیمرہ فعال ہیں،وہ کیمرے جو ایک غیر ملکی طالبعلم کی مبینہ خود کشی کے بعد فعال ہوئے تھے وہ خراب ہونے پہ کبھی نہیں لگائے گئے ۔