وہاڑی:ایک ہی روز 11لاکھ کی ڈکیتی وچوری کی وارداتیں

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)وہاڑی سرکل کے تھانوں میں ایک ہی روز گیارہ لاکھ روپے سے زائد رقم کی ڈکیتی اور ۔۔
چوری کی وارداتیں ۔تھانہ صدر وہاڑی کی حدود میں چار سٹی وہاڑی میں ایک لڈن تھانے کی حدود میں دو دانیوال میں ایک ماچھیوال میں ایک اور جھال سیال میں دو وارداتیں ہوئیں ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 67 کے بی کا غضنفر عباس ریڈک کالج چک نمبر 47ڈبلیو بی کے قبرستان کی اندروالی گلی میں کام کر رہا تھا کہ گن پوائنٹ پر دو نامعلوم مسلح ڈاکو ایک لاکھ اسی ہزار روپے کے لیپ ٹاپ اور مو بائل لوٹ لے گئے ۔جبکہ تین مسلح ڈاکو چک نمبر 18ڈبلیو بی کے اعجاز سے اسلحے کے زور پر اس وقت 37یزار 500 روپے کے مو بائل اور نقدی لوٹ کر لے گئے جب وہ رکشے پر جانور لاد کر لڈن منڈی جا رہا تھا ۔جبکہ چک نمبر 34ڈبلیو بی کے ذاکر حسین کے ڈیرہ سے نامعلوم چور ایک لاکھ بارہ ہزار کے مویشی اور چک نمبر 45 ڈبلیو بی کے 9500 کا لیپ ٹاپ وغیرہ چوری کر گئے ۔پانچ مسلح ڈاکو ٹینکی چوک کی دوکان سے دولت آباد کے عمر فاروقسے 35ہزار کی نقدی لوٹ لے گئے ۔پیپلز کالونی کے محمد یسین کا ڈیڑھ لاکھ کی موٹر سائیکل گھر کے باھر سے چوری کر گئے ۔جناح کالونی کے ارشاد حسین کی موٹر سائیکل مالیتی 42ہزار چوری کر لی گئی جبکہ قیصر کی ایک راس گائے مالیتی ایک لاکھ اٹھائیس یزار بھانہ اللہ یار سے چوری ہو گئی ۔خورشید چوک مسلم ٹان کے محمد صفدرکی چور دوکان صاف کر کے رکشے پر لوڈ کر گئے ۔تین مسلح ڈاکوں نے چک نمبر 577 ای بی کے مقصود مسیح کی موٹر سائیکل مالیتی 50 ہزار اور مو بائل ڈکیتی کر لیا ۔