پیپلزپارٹی آزادکشمیرالیکشن میں بھی کامیاب ہوگی،خواجہ رضوان عالم
ملتان(کورٹ رپورٹر)معروف قانون دان مسعود عارف بٹ کی طرف سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ایل اے 42 وادی 3 آزاد کشمیر عاصم شریف بٹ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی صدارت خواجہ رضوان عالم نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خاص پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق تھے ۔
اس موقع پر خواجہ رضوان عالم اور شیخ غیاث الحق نے کہا پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ جس سے تمام صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے عوام بھی پارٹی صدر آصف علی زرادری و چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پر بھر پور اعتماد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے ۔