خاتون سے مبینہ زیادتی، پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم
ملزم علی نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوائکیا اور زیادتی کی، چارماہ بعد مقدمہ درج
گگو منڈی (نامہ نگار)خاتون سے مبینہ اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ آئی جی پنجاب اور ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی ملتان کے نوٹس پر تھانہ صدر بورے والا پولیس نے چار ماہ کی تاخیر سے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چک 247/ای بی کی رہائشی خاتون نے اعلیٰ حکام کو درخواست دی کہ یکم مئی 2026ء کو ملزم علی نے اپنے ساتھیوں شوکت، شاہزیب اور وسیم کے ہمراہ اسے مبینہ طور پر اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔درخواست گزار کے مطابق تھانہ صدر بورے والا پولیس اور فرنٹ ڈیسک عملے نے کارروائی کرنے کے بجائے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی ملتان حسان رضا خاکھی نے معاملے کی انکوائری کی، جس میں پولیس کی غفلت سامنے آنے پر تھانہ صدر بورے والا میں مقدمہ نمبر 842/26 درج کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments