بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کو امر کر دیا :ملک وحید

بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت  کو امر کر دیا :ملک وحید

کالاباغ (نمائندہ دنیا) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی17 ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ملک وحید خان نے بینظیر بھٹو شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے اپنی جان کی قربانی دے ۔۔

کر جمہوریت کو ہمیشہ کے لئے امر اور آمریت کو دفن کر دیا شہید بے نظیر بھٹو کے وژن پر عمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کو غربت و بے روز گاری سے نجات دلائی جا سکتی ہے محترمہ کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے یہ مقام اپنی اعلی سیاسی بصیرت اور اپنی صلاحیتوں کی بنا پر حاصل کیا انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ نے جمہوریت کی بحالی و استحکام اور آئین کی بالا دستی کیلئے بھر پور جدوجہد کی کسانوں، مزدوروں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی محترمہ کی ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

 

 انہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود اداروں کی مضبوطی، آئین کی بالادستی کو فروغ دینے کے لئے بھرپور جدوجہد کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں