بدنصیبی ہے ہمارے کردار میں اسلامی اقدار ناپید ہوتی جا رہی ہیں:قاضی نگاہ مصطفی چشتی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)امیر اہلسنت قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کہاہے کہ بدنصیبی ہے کہ موجودہ دور میں ہمارے معاملات اور ہمارے کاروبار اور ہماری سوچ سے لیکر کردار تک اسلامی اقدار ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔۔
ہماری قومی زبان ہماری نہیں رہی،ہمارا قومی لباس ہمارا نہیں رہا،ایمان کا دعوی تو ہم سارے کرتے ہیں لیکن ایک بھی چیز ہمارے اندر مسلمانوں والی نہیں رہی۔ہم کسی بھی ذاتی کام میں اکتفا نہیں کرتے صرف دین کے معاملے میں ہم کہتے ہیں کلمہ کافی ہے ،نماز کافی ہے ،ہمارا حال یہ ہے کہ ہمارے گھروں میں سکون نہیں،اﷲ ہمیں دین کو سمجھنے کی توفیق دے ۔
اﷲ ہم سب کو اپنی عبادت خلوص کے ساتھ کرنے اورہر کام نبی کریم ﷺ کی اتباع میں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔