میانوالی سرگودھا روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے حادثات

میانوالی سرگودھا روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے حادثات

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی سرگودھا روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے صبح سویرے دو الگ الگ حادثات ہو گئے واں بھچراں میانوالی روڈ پر حافظ پٹرولیم گلمیری کے قریب حادثہ میں مسافر ہائی ایس کوچ کو پیچھے سے ڈمپر نے بری طرح ٹکر مار دی۔۔

 جس سے چھ مسافر شدید زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں مسافر کوچ بھی اسی جگہ پر میانوالی جاتے ہوئے اوور لوڈ بھوسے والے ٹرک سے ٹکرا گئی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پٹرولنگ پوسٹ نانگنی موڑ کی ٹیمیں امدادی ٹیمیں موقعہ پر پہنچیں اور زخمی مسافروں کو گاڑیوں سے نکال کر میانوالی ہوسپٹل شفٹ کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں